فردوس عاشق اعوان 157

استعفوں اور لانگ مارچ کی فلاپ فلم پر پی ڈی ایم میں صف ماتم بچھی ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استعفوں اور لانگ مارچ کی فلاپ فلم پر پی ڈی ایم میں صف ماتم بچھی ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں اب ہر کوئی اپنی ہانک رہا ہے، گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں فردوس اعوان نے کہا کہ راجکماری، شہزادے اور مولانا میں پھوٹ پڑچکی ہے اور راجکماری، شہزادے اور مولانا میں جلد جوتیوں میں دال بٹے گی،

انہوں نے کہا کہ منافقین کا ٹولہ استعفے کبھی نہیں دے گا، چور اور لٹیرے لانگ مارچ نہیں کرسکتے،ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والوں کا تو اپنا لونگ گواچ چکا ہے، یہ لوگ ضمنی الیکشن بھی لڑیں گے اور سینیٹ الیکشن میں بھی حصہ لیں گے،ڈاکٹر عاشق اعوانن نے کہاکہ عوام سیاسی مسخروں کی قلابازیوں پر لوٹ پوٹ ہورہے ہیں، پی ڈی ایم عناصر کو شرم سے ڈوب مرجانا چاہیے، کرونا پر منفی اور انتشار کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں