میامی(رپورٹنگ آن لائن )FII انسٹی ٹیوٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین رچرڈ اٹیس نے میامی میں سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سمٹ کے دوران کہا ہے کہ عام طور پر کسی جگہ پر سرمایہ کاری کرنے کے لیے آپ کو استحکام اور اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے۔
استحکام اور اعتماد نے سعودی عرب کو کاروبار کے لیے دوستانہ مقام بنا دیا،عرب ٹی وی سے گفتگومیں رچرڈ اٹیس نے مزید کہا کہ سرمایہ کار قلیل مدت کے لیے سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتے۔ وہ درمیانی اور طویل مدتی سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں۔
اس لیے جب وہ 2030 یا 2040 اور 2050 کے افق کے لیے کوئی وژن دیکھتے ہیں تو انھیں سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ یہی چیز سعودی عرب میں سرمایہ کاری کو بہت کامیاب اور ٹھوس بنا رہی ہے۔