جوڈیشل الاؤنس 44

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کب فائنل ہوں گی؟ رپورٹ عدالت میں جمع

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ارشد شریف قتل کیس کی تفصیلی رپورٹ آئینی عدالت میں جمع کروا دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئینی عدالت میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ارشد شریف قتل کیس میں تفصیلی رپورٹ جمع کروادی۔ رپورٹ میں حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں جے آئی ٹی کی تحقیقات سے متعلق تفصیلات بھی شامل ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے بتایا کہ رپورٹ میں مزید آئندہ اقدامات کے بارے میں بھی بتا دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی نے صرف کینیا جاکر شواہد اکٹھے کرنا ہیں۔ جے آئی ٹی کے موقع کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقات فائنل ہو جائیں گی۔اہم کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں