19

اردوان نے ٹرمپ کی مسلم رہنما ئوں سے ملاقات کو انتہائی مفید قرار دے دیا

انقرہ (رپورٹنگ آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلم رہنمائوں سے ملاقات کو انتہائی مفید قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیب اردوان نے کہا کہ میٹنگ کے نتائج سے خوش ہیں۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی عرب اور مسلم رہنمائوں سے ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلامی مملکت کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں غزہ سمیت مشرق وسطی کی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلم ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات تقریبا 50 منٹ تک جاری رہی، ملاقات کے بعد رہنما بات چیت کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں