38

اردن ، فوجی عدالت نے اخوان المسلمون کے نو ارکان کو تین سے 15 سال قید کی سزا سنادی

عمان(رپورٹنگ آن لائن)اردن کی فوجی عدالت نے اخوان المسلمون کے 9 ارکان کو 3 سے 15 سال تک کی سزائے قید سنادی ہے۔

ان افراد کا اخوان المسلمون سے تعلق کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ مقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ اردن میں ایک تخریب کاری کی سازش میں ملوث تھے۔اردن میں عرب دنیا کی اس بڑی سیاسی جماعت پر کام کرنے پر پابندی عائد ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پچھلے ماہ اپریل میں اخوان المسلمون کے ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جن پر الزام تھا کہ انہوں نے لبنان میں تربیت حاصل کی اور وہیں سے فنڈز حاصل کیے۔ تاکہ اردن میں راکٹ اور ڈرون استعمال کرتے ہوئے حملے کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں