پوسٹر 131

ارجن کپور اور راکول پریت سنگھ کی فلم میرے ہسبینڈ کی بیوی کا پوسٹر جاری

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور راکول پریت سنگھ کی نئی فلم میرے ہسبینڈ کی بیوی کا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار ارجن کپور، بھومی پیڈنیکر اور راکول پریت سنگھ کی نئی رومانوی کامیڈی فلم میرے ہسبینڈ کی بیوی کے میکرز نے پہلا پوسٹر جاری کر دیا ہے۔پوسٹر میں ارجن کپور کو درمیان میں دکھایا گیا ہے جبکہ بھومی پیڈنیکر اور راکول پریت گھوڑے پر بیٹھی ہوئی ہیں اور ارجن کو اپنی جانب کھینچ رہی ہیں۔

اس دلچسپ پوسٹر نے فلم کے شائقین میں بے حد تجسس پیدا کر دیا ہے۔ارجن کپور نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ کیپشن بھی لکھا، کھینچو… اور کھینچو۔ شرافت کی یہی سزا تو ہوتی ہے، کلیش ہو یا تصادم، پستا تو مجھ جیسا عام آدمی ہے۔اداکار نے انکشاف کیا کہ فلم 21فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں