ابھیشیک بچن 223

اد اکار ابھیشیک بچن بھی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن)اد اکارابھیشیک بچن نے بھی ونا کو شکست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق بالی

وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، ان کی بہو ایشوریا رائے اور پوتی ارادھیا میں گزشتہ ماہ

11 جولائی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔کورونا کی تشخیص ہونے پر امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کو فوری طور پر

ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی نے ابتدائی طور پر خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا تھا

بعد ازاں طبیعت خراب ہونے پر ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔دوران

علاج امیتابھ بچن کے حوالے سے مختلف خبریں وائرل رہیں کہ ان کی طبیعت انتہائی خراب ہوچکی ہے،

تاہم وہ وقتا بوقتا سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے رہے اور اپنے

حوالے سے تمام خبروں کو افواہ قرار دیا۔کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سب سے پہلے ایشوریا رائے اور ان کی

بیٹی نے بیماری کو گزشتہ ماہ 27 جولائی کو ہی شکست دی تھی۔دونوں ماں اور بیٹیوں کی دوسری ٹیسٹ

منفی آئی تھی، جس کے بعد انہیں 27 جولائی کو ہی ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔ایشوریا رائے

کے بعد امیتابھ بچن بھی رواں ماہ 3 اگست کو کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے اور انہیں بھی

ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا اور اب ابھیشیک بچن بھی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے .

اور انہیں بھی ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی۔امیتابھ بچن نے 8 اگست کو بیٹے کا دوسرا کورونا

ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان ابھیشیک بچن

کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ابھیشیک بچن نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنا ڈسچارج کارڈ

شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت

دے دی گئی۔ابھیشیک بچن تقریبا ایک ماہ تک ہسپتال میں رہے، انہیں 11 جولائی کو کورونا

کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا اور 8 اگست کو انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ابھیشیک بچن نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرنے سمیت ساتھ ہی

ہسپتال کے عملے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں