نعمان اعجاز

اداکاری کے ساتھ میزبانی کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ‘ نعمان اعجاز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکارنعمان اعجازنے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ میزبانی کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے اوربہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا ہے ،اداکار ی اور میزبانی دو مختلف چیزیں ہیں،میزبان کے لئے ضروری ہے کہ اس کے پاس آنے والے مہمان کے بارے میںمکمل معلومات ہوںاور اس کے ساتھ آپ کو بات سے بات کو آگے بڑھانے کا ہنر بھی آنا چاہیے ۔

ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ اگرکوئی اداکاری کے ساتھ میزبانی کرتاہے تو اسے یہ آسانی ہوتی ہے کہ اس میں پہلے ہی اعتمادہوتا ہے لیکن بطور میزبان الفاظوںکے چنائو میں بڑی احتیاط برتنی پڑتی ہے ۔آپ کے سامنے کون سی شخصیت موجود ہے آپ اس کے بارے میں کتناجانتے ہیں یہ کسی بھی میزبان کے لئے جاننا بہت ضروری ہوتاہے ۔نعمان اعجاز نے کہاکہ اداکاری کے ساتھ میزبانی کاتجربہ انتہائی کامیاب اور خوشگواررہا ہے اور میںنے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔