دعائوں کی اپیل 128

اداکارہ منشا پاشا علیل ہو گئیں، پرستاروں سے دعائوں کی اپیل

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ منشا پاشا گزشتہ چند روز سے علیل ہیں اور انہوںنے اپنے پرستاروں سے دعائوں کی اپیل کی ہے ۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ وہ گزشتہ دس روز سے بہت بیمار ہیں لیکن اب ان کی طبیعت میں خاطر خواہ بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے اہل خانہ اور طبی عملے سمیت ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے علالت میں ان کی تیمارداری کی۔اداکارہ کی جانب سے علالت کی خبر دئیے جانے پر ان کے مداح پریشان دکھائی دئیے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں