مامیا شاہ 27

اداکارہ مامیا شاہ جعفرکا خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مامیا شاہ جعفر نے خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔مامیا شاہ جعفر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی عید اسپیشل ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نئی فلم لوو دی سوں کی شوٹنگ کے دوران آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں اس فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے میں 3 سال لگے کیونکہ میں دوسرے پروجیکٹس بھی کر رہی تھی اور پھر اس دوران میں بہت بیمار بھی ہو گئی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنی بیماری کا علاج کروا رہی تھی، یوں سمجھ لیں کہ میں کینسر کے علاج کے لیے دوا لے رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مجھے صحت یاب ہونے میں 8 ماہ لگے لیکن اب الحمدللہ میں ٹھیک ہوں اور کام پر واپس آ گئی ہوں۔مامیا شاہ جعفر نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت میں جس بیماری میں مبتلا تھی، اس کے لیے مناسب علاج کی ضرورت تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں