لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکارہ فریال گوہر فلم بنانے کی تیاریں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بڑی دیر سے خواہش ہے کہ میں ایک منفرد موضوع پر فلم بنائوں اوراس پر کام بھی کر رہی تھی ،پراجیکٹ کا اسکرپٹ فائنل ہو چکا ہے اور بہت جلد اس پر کام شروع کر دوں گی ۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے طویل عرصہ قبل فلم ” ٹبی گلی ”بنائی تھی اور اب بھی میری فلم کا موضوع انتہائی منفرد ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت اسکرپٹ کا کوئی بھی حصہ سامنے نہیں لا سکتی اور وقت آنے پر یہ ایک بڑا سرپرائز ہوگا ۔









