صوفیہ مرزا

اداکارہ صوفیہ مرزا نے قانونی کاغذات میں سابق شوہر کیخلاف سازش کا اعتراف کر لیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )اداکارہ صوفیہ مرزا نے قانونی کاغذات میں سابق شوہر عمر فاروق کے خلاف سازش کا اعتراف کر لیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق صوفیہ مرزا نے نے قانونی کاغذات میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق شوہرعمر فاروق کے دبئی کے اپارٹمنٹ میں ڈاکہ ڈالنے کی سازش کی، ڈاکہ ڈالنے میں گھریلو ملازمہ اور ایک سہیلی شامل تھی۔

اداکارہ نے نصف ملین درہم نقد، جیولری، لاکھوں درہم کی گھڑیاں چرانے کی سازش کا بھی اعتراف کیا۔صوفیہ مرزا نے اعتراف جرم میں مزید کہا کہ سازش ناکام ہونے پر خود کو زخمی کرلیا، خود پر شبہ ہونے سے بچنے کیلئے اپنا منصوبہ تبدیل کرنا پڑا۔