لاہور (رپورٹنگ آن لائن) ماضی میں لالی ووڈ کی صفِ اول کی فلم اسٹار کا اعزاز پانے والی صائمہ نور نے مداحوں کیلئے ماضی کی ایک خوشگوار یاد شیئر کی ہے۔54سالہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنی جوانی کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے تصویر کی تفصیل بھی گانے کے بول کے ذریعے بتائی۔اداکارہ صائمہ نے تصویر کے کیپشن میں اٹھارہ برس کی کنواری کلی تھی لکھا۔
اداکارہ کی جانب سے تصویر کو دیے جانے والے کیپشن سے اندازہ ہوتا ہے کہ صائمہ نور کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر 1985کی ہے۔1967کو پیدا ہونے والی اداکارہ نے 1985تک 18بہاریں دیکھ لی تھیں۔