ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شروتی ہاسن کال می بائی کے دوسرے سیزن میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔پرائم ویڈیو کی جانب سے کال می بائی کے دوسرے سیزن کو ریلیز کیا جائے گا جس میں اداکارہ شروتی ہاسن کو کاسٹ کیا گیا ہے۔نئی سیریز میں اننیا پانڈے بائی کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی۔سیریز میں نئی بہن کی آمد موجودہ دوستی میں خلل ڈالے گی کیونکہ ان کے دوستوں کے درمیان مضبوط رشتہ ٹوٹ جائے گا۔کال می بائی میں شروتی ہاسن کے کردار کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اداکارہ کا کردار بہت شاندار ہے جسے دیکھ کر ناظرین یقینا حیران ہوں گے۔
دوسرے سیزن کو دھرمیٹک انٹرٹیمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے جسے کرن جوہر، ادار پونا والا اور اپوروا مہتا کا تعاون حاصل ہے۔سیریز کی ہدایت کاری کے فرائض کولن ڈی کونہا نے انجام دیے ہیں جبکہ سومن مشرا اور کولن ایگزیکٹو پروڈیوسرز ہیں۔کال می بائی کی کہانی ایشیتا موئترا، ثمینہ موٹلیکر اور روہت نائر نے لکھی ہے جبکہ اس کی دیگر کاسٹ میں ویر داس، ورون سود، وہان سمیت، مسکان جعفری، نہاریکا لیرا دت، لیزا مشرا شامل ہیں۔









