ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ امیشا پٹیل نے بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر ایک صارف کو سخت جواب دیا ہے۔امیشا پٹیل اور ہاردیک پانڈیا کو حال ہی میں ممبئی کے تاج محل پیلس میں نجی تقریب کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا جہاں اداکارہ کرکٹر کو اپنے چند دوستوں سے متعارف کرواتی نظر آئیں۔
اس موقع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ایک صارف نے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ امیشا کا ہاردیک کے کندھے پر ہاتھ رکھنا ان دونوں کے درمیان مبینہ رومانوی تعلق کی جانب اشارہ ہے، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں درست ثابت ہو رہی ہیں۔امیشا پٹیل نے اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ ہاں، یہ واقعی بہت رومانوی انداز تھا کہ میں نے اپنا ہاتھ ہاردیک پر رکھا ہوا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اس صارف کو جانتی تک نہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید اس صارف کی کوئی لڑکی دوست بھی نہیں ہے، اسی لیے یہ صاحب دوستوں کے درمیان ہونے والی ایک عام ملاقات کو بھی رومانوی رنگ دے رہے ہیں۔







