وزیر اعلی پنجاب 189

اداروں کیخلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، وزیر اعلی پنجاب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہیں لیکن عوام کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے رہبر نہیں ہوسکتے اور ہم کسی کو ملکی اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے۔ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ملک دشمن بیانیہ پر چلنا نام نہاد لیڈروں کی ذہنی پسماندگی کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اپوزیشن ملک کو عدم استحکام کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں