علامہ راجہ ناصر عباس 19

اختلافِ رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کیلئے خطرناک ہے،راجہ ناصر عباس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ لانگ مارچ آئینی اور جمہوری حق ہے، اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں گورنر راج عوامی مینڈیٹ کے خلاف اقدام ہے۔راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونا غیرآئینی ہے، پاکستان کو جمہوری اور آئینی راستے پر چلانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ فروری 2024ء کے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چھینا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں