آصف زرداری 270

احتساب عدالت کاآصف زرداری کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواستیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواستیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ ٹرائل کے دوران نئے شواہد پیش کرنے کے لئے ضمنی ریفرنس کے علاوہ کوئی دوسرا طریقہ نہیں ۔ تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ ٹرائل کے دوران نئے شواہد پیش کرنے کے لئے ضمنی ریفرنس کے علاوہ کوئی دوسرا طریقہ نہیں ۔

تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ نیب آرڈیننس یا کسی بھی اور قانون میں ضمنی ریفرنس پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ، نئے شواہد سامنے آنے پر چئیرمین نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر کیا جا سکتا ہے ، آصف علی زرداری کے اعتراضات میرٹ پر پورے نہیں اترتے ،مسترد کئے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں