خورشید شاہ 285

اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کےس کی سماعت 9نومبر تک ملتوی

سکھر(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن ورپشن کے الزامات سب ڈرامہ ہے، عوام ووٹ کرپشن ختم کرنے کے لیے نہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے دیتے ہیں۔سکھر کی احتساب عدالت میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں علالت کے باعث ایمبولینس کے ذریعے عدالت لایا گیا۔

سکھر کی احتساب عدالت نے خورشید شاہ کے خلاف کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر د ی بعدا زاں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا جو مہنگائی پر بات نہیں کریں گے سمجھیں وہ ملک کے ساتھ نہیں، جہانگیر ترین کی واپسی اچھی بات ہے، الزامات عوام کے سامنے جوابدہ ہونے سے بچنے کی کوشش ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بچپن میں مہنگائی کی کہانیاں سنتے تھے وہ اب سامنے آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان حقیقت کو محسوس کریں کہ عوام ووٹ کیوں دیتے ہیں۔رہنما پی پی پی کا امریکی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ جوبائیڈن کی کامیابی سے خطے میں تبدیلی آ سکتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کی وجہ سے امریکا میں تبدیلی آ گئی، لوگ کلہاڑیاں اور بندوقیں لے کر باہر آ گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں