فاطمہ ثناء 31

اب اٹیکنگ کرکٹ کھیلتے ہیں، پریشر ہینڈل کرنے پر کام کر رہے ہیں، فاطمہ ثنا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا کہ اب ہم اٹیکنگ کرکٹ کھیلتے ہیں، پریشر کیسے ہینڈل کرنا ہے اس پر کام کر رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا کہ آئرلینڈ میں سہ ملکی سیریز اور ورلڈ کپ آ رہا ہے جس کی تیاری مکمل ہے۔

فاطمہ ثناء نے کہا کہ امید ہے آئرلینڈ اور انگلینڈ میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے، ورلڈ کپ میں تمام ٹیمیں اچھی ہیں، کسی ایک میچ کو نہیں، پورے ورلڈ کپ کو دیکھ رہے ہیں۔

کپتان قومی ویمن ٹیم نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ اچھا ہوتا ہے، 2026 میں ہماری ٹیم نے اچھی پرفارمنس دی ہے۔

فاطمہ ثناء نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں ٹاپ فور میں آئے، خواہش ہے کہ میری پرفارمنس کی وجہ سے پاکستان ٹیم ٹاپ فور میں جگہ بنائے۔

کپتان قومی ویمن ٹیم نے کہا کہ ہماری سپنرز اہم ہیں ان کا کردار اہم ہو گا، جنوبی افریقہ میں ہماری فاسٹ بولرز نے اچھی پرفارمنس دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں