ابو طالب 76

ابو طالب کے قتل کے بعد حزب اللہ کی اسرائیل کو دھمکی

بیروت(رپورٹنگ آن لائن) جنوبی لبنان پر ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر ابو طالب عبداللہ سمیت اس کے 4 ارکان کی ہلاکت کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے اورکہا ہے کہ وہ اسرائیل کو اب کسی بھی حملے کا اینٹ کا جواب پتھر سے دے گی۔۔عرب ٹی وی کے مطابق حزب اللہ ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے تنظیم کے مضبوط گڑھ بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں عبد اللہ کے جنازے کے دوران ایک تقریر میں کہا ہے کہ ابو طالب کے قتل کے بعد حزب اللہ کا جواب سخت ہوگا اور ہم ہم اپنی کارروائیوں کی شدت، معیار، مقدار اور نوعیت کے مطابق جواب دیں گے۔

اسرائیلی فوج کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حکومت نے ابھی تک لبنان میں حزب اللہ کے خلاف وسیع فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے ، اور اس کے بجائے وہ اہدافی کارراوئیوں پر اکتفا کر رہی ہے۔تاہم فوج کے عہدیداروں نے تصدیق کی کہ حکومت حزب اللہ کے سینیر رہ نماں کے ساتھ ساتھ اس کے کمانڈ سینٹرز پر بھی حملہ جاری رکھے گی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی فوج شمالی اسرائیل کے شہر حیفا میں پہنچنے والے حزب اللہ سے انتقام کے ردعمل کی توقع نہیں کرتی ہے کیونکہ ابو طالب کو جنوبی لبنان کے شہر صور شہر میں نشانہ بنانا گیا بیروت میں نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں