ترسیلات زر 178

ابوظہبی سے ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 27.5 فیصد اضافہ

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن )ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 27.5 فیصد کی شرح سے نمو ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2021 میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 111.4 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 27.5 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی 2020 میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 87.3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

جون کے مقابلہ میں جولائی میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر میں 10.95 فیصدکی نمو ہوئی۔جون میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 100.4 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 27.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں