تہران (رپورٹنگ آن لائن)آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبی خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر منتخب کرلیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے مجتبی خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر منتخب کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے اس دعوے کی تصدیق ایران کے سرکاری حکام نے ابھی نہیں کی ۔
اس سے پہلے اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ اٹھاسی رکنی مجلس خبرگان رہبری نئے سپریم لیڈر کا انتخاب آن لائن کررہی ہے اور یہ معاملہ حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔مجلس خبرگان رہبری کی قم میں واقع عمارت کو امریکا اور اسرائیل نے حملے کرکے تباہ کردیا تھا تاہم عمارت پہلے ہی خالی کرالی گئی تھی اس لیے جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔









