حسن مرتضی 40

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے اثرات پوری امت مسلمہ تک محسوس کیے جا رہے ہیں’ حسن مرتضی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آیت اللہ سید خامنہ ای کی شہادت کے اثرات ایران سے بڑھ کر پوری امت مسلمہ تک محسوس کیے جا رہے ہیں،رہبرمعظم سید خامنہ ای صرف سیاسی و مذہبی رہنما نہیں بلکہ استقامت، مزاحمت اور قومی وقار کی علامت تھے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کا مظلوم اقوام کے حق میں جرات مندانہ موقف ہمیشہ تاریخ کے سنہرے اوراق میں محفوظ رہے گا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے خاندان کے ساتھ شہادت کو قبول کرکے رجیم چینج کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا ۔انہوںنے کہا کہ چودہ سو سالوں سے آج تک حسینیت کے پیروکاریزیدیت کے خلاف علمِ جہاد بلند کر رہے ہیں،سید علی خامنہ ای نے ثابت کردیا کہ دورِ باطل میں حق پرستوں کی بات رہتی ہے، سر نہیں رہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں