تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تباہ کن ہتھیاروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ سپریم لیڈر کے حکم سے واضح ہے ایران جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 2000 کے آغاز سے ہی جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر پابندی کا فتوی دے رکھا ہے۔








