اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر سے دلی صدمہ ہوا ہے اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ آج تمام مسلم دنیا کے لیے غم اور افسوس کا دن اور مقام ہے، مسلمانوں کے ساتھ کبھی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایران کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں تھا، اپنا دفاع ایران کا حق تھا جبکہ رجیم چینج کے لیے لیڈر کو مارنا کرمنل ایکٹ اور اسٹیٹ ٹیررازم ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہماری دعائیں اور حمایت ایرانی لوگوں کے ساتھ ہیں،ہم ایران کے سوگ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔بیرسٹر گوہر خان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رجیم چینج کے لیے کسی لیڈر کو مارنا مجرمانہ فعل اور ریاستی دہشتگردی ہے۔







