اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پاک فضائیہ کی لاجواب کاروائی نے پوری پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کیاپاکستان نے ثابت کیا کہ کسی بھی جارحیت کا بھر پور اورمنہ توڑ جواب دے گا،
سرپرائز ڈے کے موقع پر اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاک فضائیہ کی جوابی کاروائی نے واضح کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے پاکستان کی مسلح افواج پیشہ ورانہ مہارت کے حوالے سے اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہیںایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی بحالی مثبث پیشرفت ہے دیکھناہو گا کہ بھارت جنگ بندی معاہدے کی کس حد تک احترام کرتا ہے ،
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ واضح کیا کہ اگر بھارت امن کے لیے ایک قدم اٹھائے گا تو پاکستان دو قدم اٹھائے گا، بہادر کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے پرعزم ہیں،خطے میں دیرپا امن کے لیے بھارت کو کشمیریوں کا حق خودارادیت کا حق دینا ہوگاکشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کروایا جائے۔