آٹھویں جماعت 14

آٹھویں جماعت کے بورڈ کے سالانہ امتحانات 9 مارچ سے شروع ہوں گے

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب بھر میں آٹھویں جماعت بورڈ کے سالانہ امتحانات 9 مارچ سے شروع ہوں گے۔ پہلے روز 9 مارچ کو ریاضی کا پرچہ لیا جائے گا جبکہ امتحان کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق 10 مارچ کو اردو، 11 مارچ کو انگلش اور 12 مارچ کو سائنس کا پرچہ لیا جائے گا۔پنجاب ایجوکیشن کریکولم اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی چار مضامین کا امتحان لے گی جبکہ باقی پیپرز متعلقہ سکولز خود منعقد کریں گے۔

طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی مرکز میں 30 منٹ پہلے پہنچیں، امتحانی مراکز میں موبائل فون، اسمارٹ واچ اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز لانے پر سخت پابندی ہوگی، امیدواروں کے لیے ب فارم اور رول نمبر سلپ ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔طلبا کو بلیو یا بلیک بال پوائنٹ اور کلپ بورڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ریاضی کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ جیومیٹری باکس لا سکیں گے۔ واضح کیا گیا ہے کہ امتحان کے دوران اضافی شیٹس فراہم نہیں کی جائیں گی اور امیدوار کو فراہم کردہ جوابی کاپی ہی استعمال کرنا ہوگی۔آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں