وسیم اکرم 82

آٹو گراف کے بعد ہراسگی، شائق کی وسیم اکرم سے بدتمیزی

پرتھ (رپورٹنگ آن لائن)پرتھ میں شائق کی جانب سے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا، آسٹریلیا اور بھارت کے پہلے ٹیسٹ کے موقع پر مداح نے اّٹوگراف کے بعد انھیں ہراساں کیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور اّسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کو مداح کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے بعد سیکیورٹی اقدامات سخت کیے جا رہے ہیں۔

وسیم اکرم جو اس وقت اسٹار اسپورٹس کے کمنٹیٹر کے طور پر اّسٹریلیا میں موجود ہیں، اّٹوگراف دینے کے فوری بعد مداح کی بدتمیزی کا نشانہ بنے۔یہ واقعہ غیر نسل پرستی کی نوعیت کا تھا، تاہم مقصد ابھی تک واضح نہیں ہوا۔

کرکٹ اّسٹریلیا نے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔کمنٹیٹرز کو اب اسٹیڈیم کے اندر سے گاڑیوں کے ذریعے پک کرنے کا اّپشن دیا جائے گا تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں