کاٹنے 18

آوارہ کتوںکے کاٹنے سے بچی کی ہلاکت کے واقعہ کیخلاف متفرق درخواست دائر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آوارہ کتوںکے کاٹنے سے بچی کی ہلاکت کے واقعہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی گئی۔ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی جس میں کتے کے کاٹنے سے8 سالہ بچی مہر کے ہلاکت کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2025 کے دوران پنجاب بھر میں 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد ڈاگ بائٹ کیسز رپورٹ ہوئے۔

روزانہ اوسطاً900 سے زائد افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہو رہے ہیں۔عید کے روز کتے کے کاٹنے سے بچی کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ریبیز قابلِ علاج ہے ، ویکسین کی کمی جان لیوا بننے لگی۔اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 پر عمل نہیں ہورہا۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ آوارہ کتوں کے خلاف صوبہ بھر میں فوری آپریشن کیا جائے۔ریپڈ رسپانس ٹیمز بنانے کا حکم دیا جائے۔اینٹی ریبیز ویکسین اور آرآئی جی کی فراہمی یقینی بنانے کابھی حکم دیا جائے۔غفلت کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں