آصف علی 162

آصف علی سابق کپتان و ہیڈ کوچ مصباح الحق کے معترف

دبئی (رپورٹنگ آن لائن)ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو آصف علی سابق کپتان و ہیڈ کوچ مصباح الحق کے معترف ہوگئے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سابق کپتان مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے شکر گزار ہیں کیونکہ کیریئر میں مصباح نے انہیں ہمیشہ سپورٹ کیا۔

آصف علی کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ مصباح الحق نے انہیں فیصل آباد سے پک کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں