آصف علی زر داری

آصف علی زر داری کی شیرانی میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے شیرانی میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے بہادر بیٹوں کے قاتلوں کو کسی قیمت پر معاف نہیں کرے گی۔ اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے 4 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ ہلاک ہونے والے دہشت کی شناخت کرکے دہشتگردی کے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔

آصف علی زرداری نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہلاک ہونے والے دہشت کی شناخت کرکے دہشتگردی کے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔انہوںنے کہاکہ قوم اپنے بہادر بیٹوں کے قاتلوں کو کسی قیمت پر معاف نہیں کرے گی۔