اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے کٹھ پتلی کی گردن سے سریا نکال دیا ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے کٹھ پتلی کے سارے گھمنڈ کو خاک میں ملا دیا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوامی مارچ کٹھ پتلی راج کو زمین بوس کردے گا ۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل دولے شاہ کے چوہے اسلام آباد چھوڑ چکے ہیں ۔شازیہ مری نے کہاکہ بھٹو کا نام مٹانے کے خواب دیکھنے والوں کی قبریں ویران ہیں، شاہ محمود قریشی پر نزع کا عالم شروع ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ تاریخ کا انتقام ہے کہ شاہ محمود قریشی شیخ رشید بن گئے ہیں۔







