کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کا جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جاتا تو دھرتی دہشتگردوں سے پاک ہو جاتی ۔
آصف زرداری کا شہید جوانوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے ساتھ منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سابق صدر آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ شہید جوانوں کو خراج عقیدت اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا گو ہیں۔








