کرس گرین

آسٹریلیا کے سپنر کرس گرین کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا

کینبرا(رپورٹنگ آن لائن) آسٹریلیا کے سپنر کرس گرین کا باؤلنگ ایکشن کلیئرقرار دے دیا گیا ہے۔

کرس گرین کے باؤلنگ ایکشن کو رواں سال کے شروع میں غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔

کرس گرین کو بھرپور تیاری کے بعد ایک مرتبہ پھر باؤلنگ کے لئے کلیئر کر دیا گیا ہے۔

کرس گرین کو غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) 2019-20 کے دوران سڈنی تھنڈر سکواڈ سے دستبردار کر دیا گیا تھا.

اور انکو غیر قانونی باؤلنگ ایکشن پر 90 دن کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سڈنی تھنڈر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گذشتہ ہفتے برسبین میں بپا نیشنل کرکٹ سنٹر میں ہونے والے ٹیسٹ کے بعد واضح ہوا ہے،

کہ کرس گرین کی کہنی 15 ڈگری کے نیچے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی تھی،

اور اس نتیجے کے بعد 26 سالہ کرس گرین کو باؤلنگ کے لئے کلیئر کر دیا گیا ہے۔

کرس گرین کو گذشتہ سال دسمبر میں نیلامی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 20 لاکھ میں خریدا تھا .

جبکہ کرس گرین نے بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کے لئے سات میچز کھیلے تھے.

جبکہ فرنچائز نے اسے چھ سالہ معاہدے میں شامل کیا تھا۔