بین اسٹوکس

آسٹریلیا کیخلاف سیریز،جوئے روٹ اور بین اسٹوکس انگلش سکواڈسے آؤٹ

لندن (ر پورٹنگ آن لائن)انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ اور مایہ ناز آل رانڈر بین اسٹوکس کو آسٹریلیا کے خلاف محدود

اوورز کی سیریز سے باہر کر دیا گیا۔آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی 3ٹی ٹوئنٹی اور 3ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے انگلینڈ اسکواڈ

کا اعلان کردیا گیا۔سیریز کے لیے این مورگن کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ ٹیسٹ کپتان جوروٹ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں

البتہ انہیں ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔والد کی ناساز طبیعت کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ادھوری

چھوڑ کر نیوزی لینڈ جانے والے بین اسٹوکس بھی آسٹریلیا کے خلاف ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔اوپنر جیسن روئے جو کہ پاکستان

کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیل سکے وہ بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں تاہم امکان ہے کہ انہیں ون ڈے سیریز میں موقع

دیا جائے گا۔دوسری جانب آسٹریلیا نے اگلے ماہ دورہ انگلینڈ کا اعلان کرتے ہوئے 21رکنی اسکواڈ کا انتخاب کر لیا ہے۔ایرون فنچ

کی کپتانی میں آسٹریلوی ٹیم 4ستمبر سے محدود اوورز کی سیریز کا آغاز کرے گی۔آسٹریلیو ٹیم 3ٹی ٹوئنٹی اور 3ون ڈے میچز کھیلے گی،

خراب کارکردگی کے باعث ٹیم سے باہر ہونے والے میکسویل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔