آسٹریلیا 136

آسٹریلیا نے پاکستان سے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی

دبئی(رپورٹنگ آن لائن) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے قومی ٹیم سے ون ڈے کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو شکست دے کر ایک روزہ کرکٹ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

آسٹریلیا کے ون ڈے رینکنگ میں 121 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان 120 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 123 رنز سے شکست دے کر نمبر ون پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں