ایرانی خواتین 34

آسٹریلیا نے ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی 5 کھلاڑیوں کو پناہ دیدی

کینبرا (رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلیا نے ایرانی خواتین فٹ بال ٹیم کی 5 کھلاڑیوں کو انسانیت کی بنیاد پر ویزا جاری کرتے ہوئے ملک میں رہنے کی اجازت دی ہے۔

آسٹریلوی وزیرِ داخلہ ٹونی برک نے میڈیا کو بتایا کہ کھلاڑیوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ وہ آسٹریلیا میں محفوظ ہیں اور یہاں رہ سکتی ہیںجن کھلاڑیوں کو پناہ دی گئی ہے ان میں ٹیم کی کپتان زہرا غنبری، مڈفیلڈرز فاطمہ پسندیدہ، زہرا سربالی علی شاہ، مونا حمودی اور ڈیفنڈر عاطفہ رمضانی زادہ شامل ہیں،یہ خواتین کھلاڑی اے ایف سی ویمنز ایشین کپ 2026ء کے سلسلے میں آسٹریلیا گئی تھیں۔

آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے بتایا کہ 5 کھلاڑیوں نے مدد طلب کی تھی، جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی ٹیم کو بھی مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں