اسرائیلی وزیراعظم 63

آسٹریلیا میں عبادت گاہ پر حملہ لیبر حکومت کی سوچ کے باعث ہوا ہے،اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے آسٹریلیا یہودی عبادت گاہ کو جلائے جانے کے واقعہ کو آسٹریلیا کی حکومت میں پائی جانے والی اسرائیل مخالف سوچ کے باعث قرار دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس واقعے کا الزام براہ راست آسٹریلیا کی لیبر حکومت پر لگاتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ اس قدر سنگین واقعہ ممکن نہیں تھا اگر لیبر حکومت اس کا حصہ نہ ہوتی۔نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے کے ‘کینبرا’ کیاشتعال انگیز فیصلے کا حوالہ دیا۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے کہا کہ وفاقی پولیس بھی تحقیقات میں مدد کرے گی۔ انہوں نے اس حملے کی مذمت کی اور کہا کہ وہ یہود دشمنی کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا یہ تشدد اور عبادت گاہ میں تباہی ایک غم و غصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں