آسٹریلیا اور انگلینڈ 134

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا

سڈنی (ر پورٹنگ آن لائن )آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا ،میزبان ٹیم کی جانب سے دیئے گئے 388 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں انگلینڈ 9 وکٹ 270 رنز بنا سکی،مہمان ٹیم کی جانب سے زیک کرولی77، بین اسٹوکس 60 اور جونی بیئریسٹو 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عثمان خواجہ میچ کے بہترین پلیئر قرار پائے۔ سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز انگلش ٹیم نے 388رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بنائے، زیک کرالی 77، بین سٹوکس 60 اور جونی بیئرسٹو 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،

حسیب حمید 9 ، ڈیوڈ ملان 4 ، کپتان جو روٹ 24 ، جوز بٹلر 11 ، مارک ووڈ 0 اور جیک لیچ 26 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،آسٹریلیا کی طرف سے سکاٹ بولانڈ نے 3 جبکہ پیٹ کمنز اور نیتھن لائن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ عثمان خواجہ کو دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو 5میچوں کی سیریز میں 0۔3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں