سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلوی کرکٹ مصنف گیڈون ہیئگ نے جے شاہ کے بارے میں کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر بڑا سچ آشکار کردیا جس کے بعد راشد لطیف نے ویڈیو شیئر کردی۔
کرکٹ کی دنیا کے نامور مصنف اور کتاب ”انڈین سمرز: آسٹریلیا ورسز انڈیاـکرکٹ بیٹل آف دی ٹائٹنز”کے رائٹر گیڈون ہیئگ نے جے شاہ کی صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا، انھوں نے برملا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ‘جے شاہ کی قابلیت صرف یہ ہے کہ وہ بھارتی وزیرداخلہ کا بیٹا ہے۔گیڈون ہیئگ نے کہا کہ وہ اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں، اس شخص کے پاس کوئی خاص ویژن ہے نہ ہی کوئی مہارت ہے جبکہ وہ بالکل بھی کرشماتی نہیں،
ان کا کوئی بڑا ٹریک ریکارڈ نہیں ہے۔انھوں نے کرارا طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو ہضم کرنے کیلئے آپ کی حس مزاح عجیب و غریب ہونی چاہیے کہ جے شاہ کے پاس صلاحیت ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ کو چلانے کے حوالے سے اس پوسٹ کیلئے پوری دنیا میں سب سے بہتر ہیں۔اس سے قبل راشد لطیف نے پاکستان اور بھارت کے میچ سے ہونے والے ریونیو کی تفصیلات بھی شیئر کی تھیں جس میں منافع کی تمام تفصیلات بتائی گئی تھیں۔









