ویانا(ر پورٹنگ آن لائن)یورپی ملک آسٹریا نے کووڈ کے پھیلا ئوسے بچنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اب کسی دکان یا عجائب گھر وغیرہ میں جانے کے لیے ویکسینیشن یا کووڈ سے صحتیاب ہونے کا سرٹیفیکٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہو گی تاہم ایف ایف پی ماسک پہننا لازمی ہو گا۔
آسٹریا کی حکومت کے مطابق ملک کی 69 فیصد آبادی ویکسین لگوا چکی ہے اور ہسپتالوں میں صورتحال قابو میں ہے جس کی وجہ سے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ جمعرات 17 فروری سے لوگ ویانا کے علاوہ ہر جگہ کورونا کے منفی ٹیسٹ کے ساتھ بھی ریستورانوں میں جا سکیں گے۔ یہی اصول سیاحوں پر بھی لاگو ہوں گے۔ اب تک ویکسینیشن یا کووڈ سے صحتیاب ہونے کا سرٹیفیکیٹ ہونا لازمی تھا۔