ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) معروف بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے شوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کرلینے والی اداکارہ آسن کے بالی ووڈ میں ملنے والے پہلے فلم فیئر ایوارڈ ملنے پر اپنے رونے کا انکشاف کیا ہے۔ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ”گجنی “ میں تامل اور تیلگو فلموں کی اداکارہ آسن نے بہترین اداکاری پر بیسٹ ڈیبیو فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
اس ایوارڈ کیلئے آسن کے مقابلے میں انوشکا شرما بھی جیت کی خواہش دل میں لیے بیٹھی تھیں لیکن انکو یہ اعزاز حاصل نہ ہوسکا۔انوشکا شرما نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بیسٹ ڈیبیو فی میل کا ایوارڈ ہارنے پر وہ بچوں کی طرح روئی تھیں۔
انہوں نے آسن کی فتح کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پورا حساب لگا لیا تھا کہ بیسٹ ڈیبیو کا ایوارڈ تو مجھے ہی ملے گا کیونکہ آسن تو انڈسٹری میں سالوں سے ہے، وہ گجنی کے تامل ورژن میں بھی کام کرچکی ہے، تو اس لحاظ سے یہ ایوارڈ مجھے ہی ملنا چاہئے کیونکہ میں انڈسٹری میں نئی ہوں اور مجھے ہی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔انوشکا شرما نے مزید کہا کہ جب ایوارڈ آسن کو ملا تو میں بظاہر تو تالیاں بجا رہی تھی لیکن میرا دل ٹوٹ گیا تھا اور بعد میں بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر روئی تھی