فیصل کریم کنڈی

آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر گولیاں چلائی گئیں، فیصل کریم کنڈی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر گولیاں چلائی گئیں،ہمارے پولنگ ایجنٹوں کا گرفتار کیا گیا ۔

ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے منظم منصوبہ بندی سے پی پی پی امیدوار چوہدری یاسین پر جان لیوا حملہ کیا ، خدا کا شکر ہے کہ چوہدری یاسین قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے،

حلقہ ایل اے 30 میں ہمارے پولنگ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پی ٹی آئی نے پولیس کی مدد سے پاکستان پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ اکھاڑ ے اور انتظامیہ نے کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ووٹرز کو ہراساں کیا کہ وہ ووٹ نہ ڈال سکیں۔