تنویر الیاس 28

آزاد کشمیر میں نئے صدر کے انتخاب پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے ، سردار تنویر الیاس

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہاہے کہ آزاد کشمیر میں نئے صدر کے انتخاب پر مشاورت مکمل ہوگئی۔

میڈیا سے گفتگو میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ چند روز میں آزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا، پیپلز پارٹی صدر آزاد کشمیر کیلئے اپنا امیدوار لائے گی، ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نیا ڈپٹی سپیکر بھی پیپلزپارٹی سے لائے جانے کا امکان ہے، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے نام بھی وفاق کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں