عطا اللہ تارڑ 12

آزاد کشمیر سے متعلق غیرملکی نشریاتی ادارے کی خبر پر احتجاج اور شکایت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ ایک غیرملکی نشریاتی ادارے کی آزاد کشمیر سے متعلق جعلی خبر پر سخت سرکاری احتجاج اور باضابطہ شکایت درج کروادی ہے۔

ایک بیان میں وزارت اطلاعات نے کہا کہ غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ غیر مصدقہ اور غیر ثابت شدہ الزامات پر مبنی تھی جس میں سرکاری حقائق اور ریکارڈ پر موجود موقف کو نظرانداز کیا گیا۔وزارت اطلاعا ت کے مطابق غیر ملکی نشریاتی ادارے کی جانب سے غیر مصدقہ خبر کی اشاعت کا یہ پہلا واقعہ نہیں، مذکورہ ادارے کی غیر تصدیق شدہ دعووں کی بار بار اشاعت رجحان بنتی جارہی ہے، اصلاح کیلئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ غیر ملکی نشریاتی ادارے نے آزاد کشمیر کے راستوں کی بندش سے متعلق حقائق کے برخلاف خبر شائع کی، آزاد کشمیر حکومت بھی غیر ملکی نشریاتی ادارے کے بے بنیاد دعوے کو مسترد کرچکی ہے۔وزارت اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو غیرمصدقہ، گمراہ کن اور بے بنیاد خبروں کی اشاعت سے گریز کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں