اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آرٹی ایس بٹھا کر ووٹ چوری کرنے والے مجرم الیکشن کمیشن کو بریفنگ دینے گئے، الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرنے والے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دینے گئے، واہ واہ 2018 کے الیکشن چور اب الیکڑانگ مشین کی آڑ میں اگلے الیکشن کی چوری اور دھند کا منصوبہ بنا رہے ہیں ،عمران صاحب الیکڑانک ووٹنگ مشین کے لئے نہیں، فارن فنڈنگ کیس میں جواب کے لئے پیش ہوں۔
وزرا کے الیکشن کمیشن جانے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب الیکشن کمیشن میں پکڑے جانے والے 23 خفیہ فارن اکاونٹس کے لئے پیش ہوں ،یہ لکھیں کہ آئندہ منتخب وزیراعظم کو جعلی الزامات پر نااہل نہیں کرایا جائے گا یہ بھی لکھیں کہ منتخب وزیراعظم کو اس کی بیٹی کے ہمراہ جھوٹے مقدمات پر جیل میں قید نہیں کریں گے ،یہ بھی لکھیں کہ الیکشن کے بعد پوری اپوزیشن کو کال کوٹھڑیوں میں قید نہیں کریں گے یہ بھی لکھیں کہ ایک پارٹی کے لئے تمام پارٹیوں کے امیدواروں کو لوٹا نہیں بنایا جائے گا،
یہ بھی لکھیں کہ قوم پر سلیکٹڈ اور اقلیتی جماعت کو آئندہ مسلط نہیں کیاجائے گا اپوزیشن الیکشن چوروں کے ساتھ انتخابی اصلاحات کے لئے نہیں بیٹھے گی جو قانون سازی آرڈیننس کی فیکٹری لگا کر ایوان کو بائی پاس کرکے کی جائے گی، اسے اپوزیشن مسترد کرتی ہے۔