ڈاکٹر فاروق ستار 67

آرٹیکل 140 کے تحت شہروں کو اختیارات ملنے چاہئیں، فاروق ستار

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہاہے کہ آرٹیکل 140 کے تحت شہروں کو اختیارات ملنے چاہئیں۔رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اٹھائیسویں ترمیم پر ایم کیو ایم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ مراد علی شاہ جان لیں ہم اس بار ٹرک میں بیٹھے ہیں اور ٹرک چلا بھی رہے ہیں،

اگلے ایک ہفتے میں ہماری دوبارہ وزیراعظم سے ملاقات ہے، وزیراعظم نے خود کہا کراچی پر بھرپور توجہ دیں گے، کراچی والوں کو جلد خوشخبری ملے گی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے بتایا کامران ٹیسوری کو ہٹانے میں ہماری سیاسی مجبوری تھی، انہوں نے کامران ٹیسوری کی خدمات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں