صمصام بخاری 35

آرمی کورٹ کے فیصلے نے فوج میں داخلی احتساب کے عمل کو ثابت کیا ‘ استحکام پاکستان پارٹی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سزا عسکری تاریخ میں اہم سنگ میل ہے اور مستقبل کا لائحہ عمل واضح ہوگیا۔

اپنے بیان مین انہوںنے کہا کہ آرمی کورٹ کے فیصلے نے فوج میں داخلی احتساب کے عمل کو ثابت کیا ہے، عہدے کے ناجائز استعمال سے مخصوص جماعت کوسیاسی مفاد پہچانا صریحاً جرم ہے، ان سے غیرقانونی طورپر”فیض یاب”ہونے والوں کوبھی کڑے احتسابی عمل سے گزرنا ہو گا، سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا اختیارات کا ناجائز استعمال اور خلاف قانون ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں