ماسکو (رپورٹنگ آن لائن) روسی وزیر خارجہ سرگئی لارؤف نے کہا ہے کہ آرمینیا کیلئے یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنا مشکل ہے، اس کا یورپی یونین میں شمولیت کا امکان فی الحال واضح نہیں۔
سرگئی لارؤف کے مطابق ترکیہ اور سربیا کئی دہائیوں سے یورپی یونین کی رکنیت کے منتظر ہیں، اس لیے آرمینیا کیلئے بھی یورپی یونین میں شمولیت کا عمل آسان نہیں ہوگا۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر آرمینیا کے عوام یورپی یونین کو اپنے مستقبل کے طور پر دیکھتے ہیں تو روس اس کی مخالفت نہیں کرے گا۔سرگئی لارؤف کا مزید کہنا تھا کہ آرمینیا کی یورپی یونین میں شمولیت کے امکانات کے بارے میں فی الحال کوئی واضح صورتحال موجود نہیں۔









